کورونا وائرس کیسز میں کمی، سپین اور جرمنی نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کر دیا

کورونا وائرس کیسز میں کمی، سپین اور جرمنی نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان ..

میڈرڈ ۔  کورونا وائرس کا شکار ممالک سپین اور جرمنی کی حکومتوں نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کر دیاہے۔ہسپانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سپین کی حکومت نے لاک ڈاؤن میں مشروط نرمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکومتی اعلان کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ میں لوگوں کا ماسک لگانا لازمی ہو گا جبکہ حکومت شہریوں میں مفت ماسک تقسیم کرے گی۔
حکومت کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ انتظامیہ کو 60 لاکھ ماسک دیئے جائیں گے اور اضافی 70 لاکھ ماسک مقامی انتظامیہ میں تقسیم ہوں گے۔جرمنی حکومت کی جانب سے بھی اپنے صوبے زاکسن ان ہالٹ میں لاک ڈاوًن میں نرمی کر دی گئی ہے اور زاکسن ان ہالٹ میں اب 5 افراد کو اکٹھے ہونے کی اجازت ہو گی۔جرمن حکام کے مطابق صوبے زاکسن ان ہالٹ میں اب تک ایک ہزار 577 کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ اس صوبے میں 44 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

ENGLISH TRANSLATION:

Corona virus cases drop, Spain and Germany announce easing of lockdown
Madrid (Urdu Point News Latest - APP. May 03, 2020) The governments of Spain and Germany, the countries affected by the corona virus, have announced a relaxation in the lockdown. According to the Spanish news agency, the Spanish government announced a conditional relaxation in the lockdown Has been According to the government announcement, people will have to wear masks in public transport while the government will distribute free masks among the citizens.
The government will provide 6 million masks to the public transport administration and an additional 7 million masks will be distributed to local administrations. According to German officials, 1,577 cases have been reported so far in the province of Saxony, while 44 people have died of the corona virus in the province.

Post a Comment

0 Comments