بی آر شیٹی نے این ایم سی اسپتال کے نام سی90مختلف بین الاقوامی اور اماراتی بینکوں سے تین ارب ڈالرقرضہ لیا تھا
نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دوست بزنس مین باواگتھو راگھورام شیٹی(بی آر شیٹی)متحدہ عرب امارات کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ کر کے بھارت فرار ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی بزنس مین فروری میں بھائی کے علاج کی غرض سے ابوظبی سے بنگلور پہنچے تھے جہاں ان کے بھائی دوران علاج چل بسے تھے جس کے بعد وہ واپس امارات نہیں گئے ہیں اور اس دوران ہی ان کے فراڈ کا بھانڈہ پھوٹا۔
بی آر شیٹی نے این ایم سی اسپتال کے نام سے 80 مختلف بین الاقوامی اور اماراتی بینکوں سے تقریبا 3 ارب ڈالرکا قرضہ لیا تھا اور اب بھی اسپتال پر 2 ارب ڈالر کے بقایا جات ہیں۔بھارتی بزنس مین نے جعلی دستاویزات، فرضی کمپنیوں، جعلی بینک اکانٹس اور دیگر دستاویزات پیش کرکے اماراتی بینکوں سے اربوں روپے کا قرضہ حاصل کیا تھا۔
شیٹی کے فرار کے بعد اسپتال کو قرض دینے والے بینکس بھی مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں جبکہ اسپتال کیلئے قرض چکانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔
بی آر شیٹی نریندر مودی کے دوستوں میں سے ہیں اور یہ بھارتی حکومت کی موجودہ کشمیر پالیسی میں پیش پیش تھے۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں مفروربھارتی بزنس مین بی آرشیٹی کیخلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور ان کے تمام بینک اکانٹس منجمد کرتے ہوئے ان کی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا گیا ہے۔اماراتی سینٹرل بینک نے حکم نامے میں بی آر شیٹی کے خاندان کے افراد کے بھی اکانٹس منجمد کرنے کا کہا ہے۔
ادھر بھارتی بزنس مین بی آر شیٹی نے اپنے اور کمپنی پر لگے الزامات کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے دھوکا نہیں کیا بلکہ میرے ساتھ دھوکا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ میری تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ میرے نام پر کئی جعلی بینک اکائونٹس، ان میں پیسوں کی منتقلی اور دیگر امور انجام دیے گئے اور ساتھ ہی میرے جعلی دستخط استعمال کیے گئے ہیں جس کا مجھے علم ہی نہیں ہے۔
ENGLISH TRANSLATION
Modi's friend fled to India after committing the biggest fraud in the history of the UAE
BR Shetty had borrowed تین 3 billion from NMC Hospital in the name of C-90 from various international and Emirati banks.
NEW DELHI: Businessman Bawagatho Raghuram Shetty (BR Shetty), a friend of Indian Prime Minister Narendra Modi, fled to India after committing the biggest fraud in the history of the United Arab Emirates. According to the Indian businessman, he had reached Bangalore from Abu Dhabi in February for the treatment of his brother, where his brother had died during the treatment, after which he has not returned to the UAE.
BR Shetty had borrowed about 3 3 billion from 80 different international and Emirati banks in the name of NMC Hospital and there are still 2 2 billion arrears on the hospital. He had obtained loans of billions of rupees from Emirati banks by presenting bank accounts and other documents.
After Shetty's escape, the banks lending money to the hospital have also faced difficulties while it has also become difficult for the hospital to repay the loan.
BR Shetty is one of Narendra Modi's friends and he was at the forefront of the Indian government's current Kashmir policy. The companies have been blacklisted. The Emirati Central Bank has also ordered the freezing of accounts of BR Shetty's family members.
Indian businessman BR Shetty, on the other hand, termed the allegations against him and the company as false and said that he had not been deceived but had been deceived.
"My investigation has revealed that several fake bank accounts, money transfers and other transactions were carried out in my name, as well as forged signatures of which I am not aware," he said.
0 Comments